سیالکوٹ:نامعلوم افراد نے خاتون کے گھر کو آگ لگا دی
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ کینٹ کے علاقے ڈالووالی میں نامعلوم افراد نے خاتون کے گھر کو آگ لگا دی۔
ڈالووالی کی رہائشی ثمینہ نامی خاتون بچوں سمیت انصاف کیلئے ڈی پی او آفس پہنچ گئی بچوں کے ساتھ چھٹیوں پر جانے کے دوران نامعلوم افراد نے گھر کے سامان کو آگ لگا دی پہلے سامان چوری کیا گیا، بعد ازاں ناکارہ اشیا کو آگ لگا دی گئی، متاثرہ خاتون کے مطابق جلنے والے سامان میں بیٹی کا جہیز بھی شامل تھا ۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس نے میری بات نہیں سنی، اعلیٰ حکام انصاف دلائیں ۔