راہوالی:ڈاکوئوں نے باپ بیٹے کو لوٹ لیا
راہوالی (نامہ نگار)شاہراہ قائداعظم پر خوشی ٹاؤن کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے باپ بیٹے کو روک کر 55سو روپے ،
اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کاغذات چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ علامہ اقبال ٹاؤن کا محمد اویس والد کے ہمراہ رات سوا تین بجے گھر جا رہا تھا ۔