سیاسی ومعاشی استحکام جعلی حکمرانو ں کی ترجیح نہیں :ریحانہ ڈار

سیاسی ومعاشی استحکام جعلی حکمرانو ں کی ترجیح نہیں :ریحانہ ڈار

بانی قید وبند کی صعوبتوں کے باوجود پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے فکر مند ہیں

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم میں نظریہ پاکستان کا شعور بیدار کرکے وطن عزیز کو ترقی یافتہ و مستحکم بنانے کی انتھک جدوجہد کی اور آج بھی قید وبند کی صعوبتوں کا شکار ہونے کے باوجود پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے فکر مند ہیں، انہیں اپنی نہیں ملک وقوم کی ہمیشہ فکر لاحق رہی ہے ہم ان کی جمہوری جدوجہد کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے نظریہ کے فروغ کی خاطر اپنا مثبت وتعمیر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کوٹلی بہرام کیمپ سے خان منصور خان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی و تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علی رضا قادری، جاوید عالم ملک، عامر گجر، عامر شہزاد بھی موجود تھے ۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ موجودہ جعلی حکمرانوں کی ترجیح سیاسی ومعاشی استحکام نہیں بلکہ جعلی اقتدار کو تحفظ دینا ہے جو عوامی امنگوں کا قتل ہے جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے ،تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کی آواز بن کر ایوانوں کے اندر اور باہر اپنا جمہوری سیاسی کردار ادا کیا ہے۔ او ر آئندہ بھی اس جمہوری جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں