موجودہ نظام حکو مت اشرافیہ اور طا قتور کا حامی :ڈاکٹر طارق

موجودہ نظام حکو مت اشرافیہ اور طا قتور کا حامی :ڈاکٹر طارق

پٹر ول گیس بجلی اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کی کمر توڑ دی

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ بدل دو نظام تحریک، صرف چہروں کی تبدیلی نہیں بلکہ گلے سڑے نظام کو تبدل کرنے کی تحریک ہے ،یہ نظام ظالم اشرافیہ اور طاقتور کو سپورٹ کرتا ہے ۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا پٹر ول گیس بجلی اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کی کمر توڑ دی ،حکمران اور ان کے گماشتے اللے تللوں کو نوازنے میں مصروف ہیں، انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوام کو منظم کر رہے ہیں ،گلے سڑے بدبو دار نظام کے لئے عوامی شعور کی بیداری اور جدوجہد تیز تر کرنے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ حکمران اب فوٹو سیشن کے بجائے عوامی مسائل کے حقیقی حل کیلئے اقدامات کریں اس وقت ملک میں ایسی قطعاً کوئی صورتحال نہیں کہ تیل کی قیمتیں بڑھائی جائیں لیکن حکمران اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کا خاتمہ کیا جائے ،وقت آگیا ہے کہ تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں اپنی انا چھوڑ کر ریاست کی بقااور آئین کی بالادستی کیلئے سنجیدگی سے کام کریں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں