ڈسکہ:میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، چیک اپ کیساتھ مفت ادویات فراہم
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )خورشید بی بی فری ڈسپنسری دھدو بسرا میں ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر ثاقب بشیر بسرا فیملی فزیشن نے مریضوں کوفری چیک کیا اور ادویات بھی دی گئیں۔
اس موقع پر اسلم بسرا قادری نے ڈاکٹر ثاقب بشیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روزانہ خورشید بی بی فری ڈسپنسری سے ادویات فری ملتی ہیں اور ہر ماہ ڈاکٹر ثاقب بشیر کی زیرنگرانی مختلف ماہر ڈاکٹرز کے ہمراہ دھدو بسرا میں مستحق مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن بھی خورشید بی بی ڈسپنسری کی طرف سے فری کر ائے جاتے ہیں ۔