راہوالی:نشے میں دھت ملزم کی فائر نگ سے ایک شخص زخمی

راہوالی (نمائندہ دنیا )چھ لاکھ پچاسی ہزار روپے کی رقم کی واپسی کے مطالبے پر نشے میں دھت شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص شدید زخمی کر دیا۔ کوٹ بارے خاں کا رہائشی زمیندار زیارت علی رینٹ اے کارعلی پور چٹھہ روڈ پر کھڑا تھا کہ شجاعت احمد عرف شازو وڑائچ نے آکر پستول کنپٹی پر رکھ لیا اور فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ،بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ زیارت علی نے ملزم شجاعت کے بھائی نشاط سے 685000روپے لینے ہیں چند دن قبل رقم کا مطالبہ کیا تھا کہ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں