لالہ موسیٰ:دکان سے لاکھوں روپے کے موبائل فون چرانے والا گروہ گرفتار

لالہ موسیٰ:دکان سے لاکھوں روپے  کے موبائل فون چرانے والا گروہ گرفتار

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے موبائل شاپ پر چوری کی واردات ٹریس کرکے 3 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

لاکھوں روپے کے 23 موبائل فونز ،ایک موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 2 پسٹل بھی برآمد کرلئے ۔ملزموں میں حیدر علی سکنہ کوٹلہ قاسم خان،ارسلان حیدر سکنہ محلہ عیدگاہ اورفدائے نور سکنہ سردار لالہ موسیٰ شامل ہیں ۔ملزموں نے چند روز قبل رات کے وقت تالے توڑ کر نعمان موبائل شاپ لالہ موسیٰ سے موبائل فون چوری کر لئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں