کامونکے :زمین کا تنازع ، مخالفین کا ڈنڈوں سے 5بھائیوں پر تشدد
کامونکے (نامہ نگار )زمین کے تنازع پر مخالفین نے ڈنڈوں کے وار کرکے 5بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
محمد اشرف اپنے بھائیوں انتظار حسین، شبیر احمد، ابرار اور سعود کے ہمراہ موضع ننگل دونا سنگھ میں اپنے کھیتوں میں موجود تھا کہ قاری اکمل، افضل، ماجد، جاوید، عمیر، حفیظ، جمیل، بابر اور 7نامعلوم افراد نے بدترین تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔