آر پی او کی سی ایس ایس کے امتحان میں دوسری پو زیشن لینے والے محسن خالد سے ملاقات
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی ایس ایس کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محسن خالد سے آر پی او گوجرانوالہ کی ملاقات جنہوں نے سنٹرل سپیریئر سروسز کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تحریری امتحان میں بھی پورے پاکستان میں ٹاپ کیا۔
محسن خالد اس سے قبل سپیشل برانچ گوجرانوالہ میں بطور انٹیلی جنس آفیسر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ ملاقات کے دوران محسن خالد کے والدین بھی موجود تھے ، آر پی او نے محسن خالد کی محنت، لگن اور قابلیت کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کیلئے مثالی کردار قرار دیا۔