پیٹرانجن سے تیار بسیں،ویگنیں اوررکشے حادثات کا باعث
بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ شاہراہوں پر گھو متی گاڑیوں پر انتظامیہ تماشائی
ْْْتتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں پیٹرانجن سے غیر قانونی طور پرتیار بسیں،ویگنیں اوررکشے حادثات کا باعث بننے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں آبپاشی کیلئے استعمال میں لائے جانے والے پیٹر انجن پر بس،ویگن لوڈراور رکشے کی باڈی لگا کر مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچایا جاتا ہے ،سواریوں کی سکیورٹی،جان ومال کی حفاظت اور حکومت کی جانب سے منظور کسی بھی ٹرانسپورٹ میں نہ آنے والی پیٹر گاڑیوں کودودھ، کھل، ڈیزل،چارہ جات کیلئے بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ شاہراہوں، دیہات میں گھومتی پیٹر انجن گاڑیاں متعدد بار حادثات کا باعث بن چکی ہیں لیکن انتظامیہ ان کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔اہل علاقہ نے پیٹر گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔