پو لیس مقابلوں کے دوران2ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ ، کامونکے (کرائم رپورٹر، تحصیل رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران دو ریکارڈ یافتہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پہلا پولیس مقابلہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم شرجیل نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم فرار ہونے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔ دوسرا واقعہ تھانہ صدر کامونکی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ریکارڈ یافتہ ملزم ماجد عرف ماجو پولیس ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔