ڈسکہ :وار داتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 ڈسکہ :وار داتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈسکہ (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )پانچ مختلف وارداروں میں شہری لاکھوں روپے ، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز ودیگر اشیا سے محروم ہوگئے۔۔۔

 آڈھا میں تین نامعلوم ملزمان راشد علی کی د کان میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 35ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ، جناح چوک میں شیخ نعمان کے سکریپ کے گودام میں پڑا ہوا 3لاکھ روپے مالیت کا سٹیل ، تانبا ، لوہا، پلاسٹک وغیرہ چوری، بنگلہ چوک میں تین نامعلوم ملزم رکشے میں بیٹھے ہدایت اﷲ کی جیب سے 25ہزارروپے چوری کر کے لے گئے ، صابر علی گورنمنٹ کرسچن سکول کی پارکنگ میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے پرچہ دینے گیا توواپسی پر موٹر سائیکل غائب تھی، بھروکے کلاں میں محمدسلیمان کی گلے میں کھڑی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں