صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل کی معرکہ حق سالگرہ تقریب میں شرکت

صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل کی  معرکہ حق سالگرہ تقریب میں شرکت

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ملک سہیل حسین صدر حافظ آباد چیمبر اور چیئرمین کوآرڈی نیشن ایف پی سی سی آئی نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ تقریب میں شرکت کی۔۔۔

انہوں نے بہادر مسلح افواج کو ان کے فیصلہ کن جواب پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر اور ثابت قدم قوم ہے ۔ کاروباری برادری ہماری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت کو جرات اور حکمت عملی پر سلام پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں