آزادی شہدا کے خون سے ملی ، قدر کرنا فرض:ڈاکٹر مرقس شریف
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی زیرِ صدارت معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں کلیسیائی اراکین نے شرکت کی ، پاک فوج کے تمام اداروں فضائیہ نیوی بری انٹیلی جنس ایجنسیوں گم نام ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پاسٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب میں کہا کہ آزادی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے آزادی شہدا کے خون سے حاصل ہوئی ہے جس کی قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے۔