موسم کی خرابی ،بین الاقوامی پروازوں کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ

موسم کی خرابی ،بین الاقوامی پروازوں  کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث متعدد بین الاقوامی پروازوں نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

موسم میں بہتری آتے ہی آنے والی پروازوں میں سے بیشتر نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے اپنی منزل کیلئے اڑان بھر لی۔ ترجمان سیالکوٹ ائیرپورٹ نے بتایا کہ آنے والی پروازوں میں فلا ئی جناح کی کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز، پی آ ئی اے کی پرواز ریاض سے اسلام آباد، ائیر بلو کی پرواز شارجہ سے اسلام آباد، ائیر سیال کی پرواز کراچی سے اسلام آباد شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں