پسرور شہزادہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر ،شہریوں کو مشکلات

پسرور شہزادہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر ،شہریوں کو مشکلات

پانی کا چھڑکائو نہ کرنے سے گرد و غبار کے با عث مسا فر بیماریوں میں مبتلا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پسرور شہزادہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں سڑک پر پانی کا باقاعدہ چھڑکاؤ نہ ہونے کی وجہ سے اٹھنے والا گرد و غبار قریبی آبادیوں میں آنکھوں سانس اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھا رہا ہے ،علاقہ مکین دکاندار اور مسافر روزانہ شدید پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور گرد و غبار پر قابو پانے کیلئے روزانہ پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے ۔دوسری جانب سٹی پسرور میں واقع امن چوک بھی گزشتہ کئی ماہ سے تعمیر نہ ہونے کے باعث شہریوں اور راہگیروں کیلئے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے ، چوک پر کھودا گیا گڑھا کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جو کسی ناخوشگوار حادثے کا باعث بن سکتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ فوری اقدامات کرے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں