حافظ آباد:آلائشیں جمع کرنے کیلئے 10 پو ائنٹس قائم
سینٹری ورکرز 3 شفٹوں میں آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کا کام کرینگے
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کرنے کیلئے 10 پوائنٹس بنائے جائینگے ۔ستھرا پنجاب ایجنسی کے سینٹری ورکرز تین شفٹوں میں جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کا کام کرینگے ۔ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی، واسا اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے عید کے موقع پر خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کئے جائینگے ۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی خرم حمید،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،ستھرا پنجاب، ریسکیو 1122،محکمہ صحت، ضلع کو نسل سمت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر شریک تھے ۔اجلاس میں عید کے موقع پر صفائی ستھرائی اور دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح ہدایت کی کہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی صورت غفلت، لاپرواہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسر و اہلکار عید کے ایام میں ڈیوٹی پر موجو د رہیں گے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ گلی،محلوں سے اُٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر تلف کی جائیگی۔