ترقیاتی منصوبوں میں ما حولیاتی تحفظ کو مقدم رکھنے کی ہدایت

ترقیاتی منصوبوں میں ما حولیاتی تحفظ کو مقدم رکھنے کی ہدایت

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی:کمشنر محمد علی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ /گجرات ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت مختلف شعبوں کے این او سیز کے اجرا میں ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اور ایسے تمام منصوبوں کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے گی تاکہ ماحول دوست ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل انوائرمینٹل پروٹیکشن کمیٹی گجرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف صنعتی، کمرشل، ہاؤسنگ، طبی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے 18 کیسز کے این او سی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسر وں نے مختلف کیسز، ماحولیاتی تقاضوں اور قانونی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی، سموگ اور صنعتی فضلے کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ضروری ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے پنجاب انوائرمینٹل ایکٹ کے مطابق تشکیل د ئیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور این او سی کے اجرا میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں