علامہ اقبال کالج کے اساتذہ میں ایوارڈ ،طلبہ میں اسناد تقسیم

 علامہ اقبال کالج کے اساتذہ میں ایوارڈ ،طلبہ میں اسناد تقسیم

نواز شریف سکول آف ایمیننس معیارِ تعلیم کو بلندیوں پر لے جا ئیگا :منشا اللہ بٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں، جبکہ نواز شریف سکول آف ایمیننس معیارِ تعلیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خدمات کو بھی سراہا۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ علامہ اقبال گریجوایٹ کالج سیالکوٹ میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام، ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر امان اﷲ راٹھور، پرنسپل تصور علی شاہ، بیسٹ ٹیچر آف پنجاب پروفیسر رانا محمد اشتیاق (بیالوجی)، پروفیسر فرقان مقصود (اکنامکس)، پروفیسر رانا محمد طلحہ (میتھ)، رانا ظفر اقبال اور عمر ایوب بھی موجود تھے ۔محمد منشاء اﷲ بٹ نے کہا کہ گورنمنٹ علامہ اقبال گریجوایٹ کالج سیالکوٹ ایک تاریخی درسگاہ ہے اور ادارے کے اساتذہ کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کا ملنا پورے ضلع کیلئے باعثِ اعزاز ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں