کامونکے :بچے سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے کے خلاف مقدمہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )صدر پولیس نے کمسن بچے سے مبینہ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
واقعہ مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں آٹھ سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کامران نے بچے کو ویرانے میں لے جا کر مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات کیں۔