ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا شدید زخمی
موترہ(نامہ نگار )ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔
جامکے چیمہ کے دانش مسیح کا والد سلیم ہمراہ وشال مسیح موٹرسائیکل پر کام پرجارہے تھے کہ پل نہر جامکے چیمہ ڈمپر نمبر ای 6399جس کو ڈرائیور غلام مرتضیٰ اعوان چلارہاتھا نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وشال کی ٹانگیں اور اس کے والد کابازو ٹوٹ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔