افتخار احمد بٹ کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)بابائے صحافت پریس کلب وزیر آباد کے صدر افتخار احمد بٹ کے بڑے بھائی نثار احمد بٹ کی وفات پر معروف شخصیات نے اظہارِ تعزیت کیا ۔
اس موقع پر پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر فیصل رشید، ڈاکٹر محسن، ڈی ایم ایس ڈاکٹر بلال، صدر پریس کلب جامکے چٹھہ رانا سلطان احمد، رانا خورشید احمد، قیصر اقبال وڑائچ اور قمر زمان سندھو بھی موجود تھے ۔تعزیت کرنے والوں نے مرحوم نثار احمد بٹ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔