ڈاکٹر عرفان ریاض طویل علالت کے بعد صحت یاب ،ڈیوٹی جوائن کر لی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل ہسپتال اور علاقہ نوشہرہ ورکاں کے معروف سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض نے طویل علالت کے بعد صحت یاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹی جوائن کر لی
ہسپتال آمد پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، ایم ایس ڈاکٹر مسعود ظفر مان نے استقبال کیا۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر رحمان سلیمان، ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے استقبال کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ڈاکٹر عرفان ریاض 3ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور علاج و معالجہ کے سلسلہ میں ڈاکٹرز ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہے ۔