عید الاضحی کے فلسفے کو سمجھ کر زندگی میں ایثار اورقربانی کو فروغ دیں :رانا ارشد

عید الاضحی کے فلسفے کو سمجھ کر زندگی میں  ایثار اورقربانی کو فروغ دیں :رانا ارشد

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )عید الاضحیٰ صرف جانور قربان کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت، ایثار اور اﷲ تعالیٰ کے حکم کے سامنے مکمل سر تسلیم خم کرنے کے جذبے کی یاد تازہ کرتی ہے ،

ہمیں چاہیے کہ عید الاضحیٰ کے حقیقی فلسفے کو سمجھیں اور اپنی زندگیوں میں قربانی، صبر، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دیں۔ عید الاضحی پر پیغام میں سابق چیئرمین و صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا محمد ارشد انجم نے کہا کہ آج معاشرے کو اخلاص، ایثار اور باہمی محبت کی جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں