تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 29یونین کونسلیں قائم

تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 29یونین کونسلیں قائم

ابتدائی حلقہ بندیوں پر 23 جون تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں شیڈول کے مطابق ابتدائی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 29 یونین کونسلیں قائم کی گئی ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں میں 3، میونسپل کمیٹی تتلے عالی میں 3 اور میونسپل کمیٹی نوکھر میں 2 یونین کونسلیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر 23 جون تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے جس کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات کی سماعت اور جائزے کا عمل مکمل کیا جائے گا ،نئی حلقہ بندیوں میں پرانی انتخابی حدود میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے جس سے سیاسی حلقوں میں بے چینی اور سرگرمی بڑھ گئی ہے نئی حلقہ بندیوں کے باعث مقامی سیاست میں نئی صف بندیاں، سیاسی وابستگیوں میں تبدیلیاں اور نئی دوستیاں بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر بڑی تعداد میں اعتراضات دائر کئے جانے کی بھی توقع کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں