کامونکے :ٹریفک حادثے میں زخمی دوسرا بھائی بھی دم توڑ گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )ایک رات قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ،متوفی کا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
سوموار کی رات موضع گھنیا کے شبیر کھرل کے دو بیٹے شاہ زیب اور عمار عزیزوں کے ہاں جا رہے تھے کہ دیوان روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا ،شاہ زیب موقع پر چل بسا جبکہ عمار کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گیا۔ دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔