عید پر مستحق افراد کو خوشیوں میں شریک کریں :ناہرا برادرا ن

عید پر مستحق افراد کو خوشیوں میں شریک کریں :ناہرا برادرا ن

ہمارا 25 سالہ دور اقتدار خدمت کا عملی مظہر ہے :مدثر قیوم ،مظہر قیوم ،اظہر قیوم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں حاجی مدثر قیوم ناہرا ،مظہر قیوم ناہرا اور اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی حکم الٰہی کے سامنے بے مثال اطاعت اور لازوال قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے جو رہتی دنیا تک امتِ مسلمہ کیلئے مشعلِ راہ ہے یہ عظیم تہوار ہمیں ایثار، قربانی، اخوت، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاحب حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ غریب، نادار اور مستحق لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ معاشرے میں بھائی چارے ، محبت اور احساس ذمہ داری کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا 25 سالہ دور اقتدار خدمت کی سیاست کا عملی مظہر ہے جس میں عوامی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی گئی عوام نے بھی ہر دور میں ہم پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا ہے جو ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے علاقے کی تعمیر و ترقی، سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کے قیام، صحت کی سہولیات، بجلی اور سوئی گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے انشاء اﷲ آئندہ بھی اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں