پنجاب میں مچھلی کے شکار پر پابندی ٹھیکے اور لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں مچھلی کے شکار پر پابندی  ٹھیکے اور لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب میں مچھلی کے شکار پر پابندی، ٹھیکے اور لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری ہوگا۔

صوبائی حکومت نے شدید گرمی، ا نڈے اور مچھلی کے بچوں کی بہتر پرورش کیلئے پنجاب میں مچھلی کو شکار کرنے پر پابندی عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں مچھلی کو شکار کرنے کیلئے فشریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری صوبائی وضلعی لائسنس،دریائے چناب، سندھ،جہلم ودیگر دریاؤں،جھیلوں، نہروں، ندی نالوں میں مچھلی پکڑنے کیلئے سرکاری ٹھیکہ جات بھی منسوخ کر کے آئندہ سال کیلئے مچھلی پکڑنے کے ٹھیکے اگست میں ہوں گے اس بارے نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں