حافظ آباد:سیوریج لائنوں کیلئے کھدائی سے شہریوں کومشکلات
ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے گرد وغبار سے فضا آلودہ ، شہریوں کا پانی کے چھڑکائوکا مطالبہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )شہر میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کیلئے مختلف مقامات پر کھودی گئی سڑکیں شہریوں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن گئی ہیں۔ کھڈوں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے مسلسل اُڑنے والے گرد و غبار نے نہ صرف روزمرہ آمد و رفت کو متاثر کیا ہے بلکہ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔عید الاضحیٰ کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں جانے والے شہریوں کو خاص طور پر شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر متاثرہ سڑکوں کو ہموار (لیول)کیا جائے اور گرد و غبار کے تدارک کیلئے باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو عید کے ایام میںمشکلات ہونگی۔