سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ کیپٹل ایف سی نے جیت لی

 سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ کیپٹل ایف سی نے جیت لی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں کیپٹل ایف سی نے ایگل ایف سی کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سٹیڈیم میں کھیلا گیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عباس ذوالقرنین مہمانِ خصوصی تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل بھی موجود تھے ۔ چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے مجموعی طور پر 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں