لدھیوالہ وڑائچ:نو سرباز بیو پاری کو نشہ آ ور چیز کھلاکر 20 چھترے لے گیا

لدھیوالہ وڑائچ:نو سرباز بیو پاری کو نشہ آ ور چیز کھلاکر 20 چھترے لے گیا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )نوسرباز بیوپاری اور اسکے ملازمین کو کھانے میں نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کر کے قربانی کے 20چھترے لے گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کامونکے کے بیوپاری بلال نے مدوخلیل میں چھتروں کی فروخت کا سٹال لگا رکھا تھا ،

محمد خلیل اور ظفر مسیح نامی دو افراد کو ملازم رکھا ہوا تھا جبکہ بشیر نامی نوسرباز انکے پاس گاہک لے کر آتا اور انہیں کھانا وغیرہ لا کر دیتا ۔ گزشتہ روز بشیر کو کھانا لانے کیلئے بھیجا تو اس نے کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر بلال اور اس کے ملازمین کو کھلا کر بیہوش کر دیا اور لاکھوں روپے کے 20چھتر ے چوری کر کے لے گیا، لدھیوالہ پولیس نے بیوپاری بلال کی درخواست پر نوسرباز بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں