شہریوں کو منظور شدہ مویشی منڈیوں سے خریداری کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر محمد علی نے اروپ موڑ جی ٹی روڈ کا دورہ کیا جہاں بغیر اجازت قائم غیر قانونی مویشی منڈی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔
کمشنر محمد علی نے بیوپاریوں کو خبردار کیا کہ حکومتی اجازت کے بغیر کسی بھی مقام پر مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اپنے جانور صرف منظور شدہ مویشی منڈیوں میں لے کر جائیں۔ انہوں نے سی او میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی منڈیوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک، صفائی اور شہری مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔