موترہ :سکول کی طالبات کو تنگ کرنے پر اوباش کیخلا ف مقدمہ
موترہ(نامہ نگار )سکول کی طالبات کو تنگ کرنے پر ملزم کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
موضع کنڈن سیان کی فروہ وقاص نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کی بچیاں (ف) تیرہ سالہ اور (م) دس سالہ سکول سے واپس آ رہی تھیں کہ ملزم غلام مصطفی کہنے لگاکہ میری موٹرسائیکل پربیٹھ جاؤ وہ ڈر کے مارے نہ بیٹھیں جس پر ملزم نے انہیں گالیاں دیں ، ملزم کے گھر جاکر سمجھایا تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔