ناقص پالیسیوں کے با عث معیشت مفلوج ہو چکی :ناصر چیمہ

ناقص پالیسیوں کے با عث معیشت مفلوج ہو چکی :ناصر چیمہ

فارم 47کی پیداوار مسلط حکمران جماعت اقتدار کے نشے میں مست ہوگئے

راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے چودھری ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کی ناقص پالیسیوں کی بنا پر ملک معاشی طور پرجبکہ عوام ذہنی طورپر مفلوج ہو چکے ہیں فارم 47کی پیداوار مسلط شدہ حکمران جماعت اقتدار کے نشے میں مست ہوچکی ہے جعلی اور دھاندلی سے بننے والی حکومت عوامی مسائل سے بے خبر ہے جبکہ یہ عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی، مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوامی امنگوں کا گلاگھو نٹنے والے قوم کے مجرم ہیں عوام ان سے بیزار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے جس کیلئے موجودہ حکمرانوں کا کڑا محاسبہ کرنا ہوگا جو ملکی وسائل کو بے دریغ لوٹ رہی ہے اور ملکی معیشت کو دیوالیہ کرنے کے دھانے پر لے آئی ہے ان سے خیر کی توقع نہیں ان سے جان چھڑانا ہی وقت کا تقاضا ہے اور جبکہ باشعور عوام ہی حقیقی آزادی ،ملکی خودمختاری کی جدوجہد کو ملکر کامیاب بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں