پیرا فورس بے بس ، دودھ 250 ، دہی 290 روپے فروخت

پیرا فورس بے بس ، دودھ 250 ، دہی 290 روپے فروخت

ماڈل ٹاؤن ،وحدت کالونی ،پیپلز کالونی ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں شیرفروشوں کی من مانی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں دودھ فروشوں کی من مانیاں ،دودھ 250روپے کلو گرام جبکہ دہی 290روپے فی کلو گرام میں فروخت کر نے لگے ۔ پیرا فورس کی جانب سے کارروائیوں کے باجود دودھ فروش دودھ مہنگا فروخت کر رہے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں دودھ فروش آؤٹ انتظامیہ سے آف کنٹرول ہوگئے ۔دودھ فروشوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،دودھ 250روپے فی کلو گرام جبکہ دہی 290روپے فی کلو گرام کر دیا ہے ۔اس وقت ماڈل ٹاؤن ،وحدت کالونی ،پیپلز کالونی ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،چھیچر والی سمیت دیگر علاقوں میں دودھ فروش کھلے عام من مانے نرخوں پر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔پیرا فورس نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر ماڈل ٹاؤن میں کارروائی کی ہے لیکن اس کے با وجود دودھ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔دودھ فروشوں نے انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکھنے کیلئے گائے کا دودھ 220روپے کلو ریٹ لکھ دیا ہے ۔جس پر شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ فروشوں کو نکیل ڈالا جائے اور دودھ کی قیمتوں کو کم کیا جائے تاکہ انہیں سرکاری نرخ پر دودھ دستیاب ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں