ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل  سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عیدالاضحی پر خصوصی انتظامات اور پلان،پنجاب حکومت نے 9 مختلف محکموں کے سربراہوں وافسر وں کو ٹاسک سونپ دیا عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردیں ۔

گوجرانوالہ میں مویشی منڈیوں، مساجد، عیدگاہوں اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات بنانے کا حکم دیاگیا ہے ،ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،واسا ،میونسپل کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کو صفائی انتظامات یقینی بنانے کا حکم،پولیس کو سکیورٹی انتظامات کا ٹاسک دیاگیا ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیاگیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں