کمشنر کا ڈی سی سیالکوٹ کیساتھ مویشی منڈی پسرور کا دورہ

کمشنر کا ڈی سی سیالکوٹ کیساتھ مویشی منڈی پسرور کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ڈی پی او ، اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور کے ہمراہ مویشی منڈی پسرور کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عیدالاضحیٰ انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ویٹرنری سہولیات، پارکنگ، لائٹنگ، پینے کے صاف پانی اور بیوپاریوں و شہریوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ کمشنر گوجرانولہ محمد علی نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات، صاف ستھرا ماحول اور محفوظ انتظامات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں