ملکوال:صفائی کے بہترین انتظامات پر شہریوں کا انتظامیہ کو خراج تحسین

ملکوال:صفائی کے بہترین انتظامات  پر شہریوں کا انتظامیہ کو خراج تحسین

ملکوال(نمائندہ دنیا ) عید الاضحیٰ کے ایام میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ستھرا پنجاب کی کارکردگی شاندار رہی، شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو خراجِ تحسین۔

 اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال کی نگرانی میں ستھرا پنجاب ملکوال کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے ایام میں شہر سمیت نواحی علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال اور ستھرا پنجاب کے تحصیل انچارج ملکوال سید نور الہدیٰ شاہ نے صفائی کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کی۔ ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز شہر سمیت گردونواح میں قربانی کی آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگاتے رہے ۔ ستھرا پنجاب کی آلائشیں اٹھانے والی گاڑیاں اور ورکرز 3 یوم تک مسلسل صبح سے شام تک صفائی کے کاموں میں مصروف رہے ۔اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال نے کہا ستھرا پنجاب کے ورکرز کے کام کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں