عیدالاضحی پر پنجاب کے پارکوں میں لاکھوں شہریوں کی آمد
لاہور (صباح نیوز) عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران صوبے بھر میں تقریباً 10 لاکھ افراد نے پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے زیرانتظام باغات کی سیر کی۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں گلشن اقبال پارک سب سے زیادہ پُرہجوم رہا جہاں 42 ہزار افراد آئے جبکہ ریس کورس پارک میں 28 ہزار اور باغِ جناح میں 22 ہزار 500 افراد آئے ۔ اسی طرح گریٹر اقبال پارک میں 15 ہزار جبکہ جلو بوٹینیکل گارڈن میں تین دنوں کے دوران تقریباً 10 ہزار افراد سیر و تفریح کے لئے آئے ۔ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی میں بھی پارکوں میں شہریوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔