سیالکوٹ:گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ شخص جاں بحق

سیالکوٹ:گاڑی کی ٹکر سے  45سالہ شخص جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا ،مرنے والے کی شناخت نہ ہوسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں