گوجرہ:گھریلو نا چاقی پر بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار
گوجرہ (نامہ نگار )رکن گاؤں میں خاوند نے گھریلو ناچا قی پر ڈنڈے کے وار کرکے 50سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔
ملزم ذوالفقار تارڑ کا مقتولہ بشیراں بی بی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ، دونوں کی شادی 25سال قبل ہوئی لیکن اولاد نہ ہوئی ۔وار دات کے بعد ملزم فرار ہو گیا‘پو لیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔