ڈسکہ :بیوی اور ساس کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد
شمس اور ساتھیوں نے دونوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ،مقدمہ درج
موترہ(نامہ نگار )بیوی اور ساس کوتشدد کا نشانہ بنانے اورحبس بے جا میں رکھنے پر خاوند سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈسکہ کے حشام نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کی ہمشیرہ کی شادی ڈیڑھ سال قبل تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلہ سکھیا کے شمس کیساتھ ہوئی گزشتہ روز وہ ہمراہ بھائی عاطف ’انیس ’والدہ زبیدہ بی بی اپنی ہمشیرہ کو لینے آئے تواس کے سسرالیوں نے اس کو بھیجنے کا انکار کردیا اسی دوران ملزموں شمس’حسین‘بلال‘’ظہیرعباس ‘شفیق‘شکیل ‘قد یر او ر نامعلوم افراد نے انہیں گالیاں دینا شروع کردیں اور شمس’شکیل اور شفیق نے اسکی والدہ اور ہمشیرہ کوتھپڑ مارے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کردیا اور انہیں کمرے میں بندکرکے کنڈی لگاکر حبس بے جامیں رکھ لیا ریسکیو 15پر کال کرنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں ملزموں کے چنگل سے بازیاب کر ایا ۔