پنجاب میں مچھلی کے شکار پر پابندی، ٹھیکے اورلائسنس منسوخ
تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب میں مچھلی کے شکار پر پابندی، ٹھیکہ جات، لائسنس منسوخ ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شدید گرمی اور ا نڈے اور مچھلی کے بچوں کی بہتر پرورش کیلئے صوبہ پنجاب میں مچھلی کو شکار کرنے پر پابندی عائدکرتے ہوئے مچھلی کو شکار کرنے کیلئے فشریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری صوبائی وضلعی لائسنسوں کو بھی منسوخ کردیا ،دریائے چناب،سندھ،جہلم ودیگر دریاؤں، جھیلوں،نہروں،ندی نالوں میں مچھلی پکڑنے کیلئے سرکاری ٹھیکہ جات کو بھی منسوخ کر کے آئندہ سال کیلئے مچھلی پکڑنے کے ٹھیکہ جات اگست میں کرنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔