سابقہ رنجش،شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں طیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈا سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔