گجرات9:فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 40 ہزار جرمانہ غیر معیاری خوراک تلف
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں خوراک کے معیار کی نگرانی کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں۔ مجموعی طور پر 69 فوڈ بزنسز کی انسپکشن کی گئی۔
حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 26 فوڈ پوائنٹس کو بہتری نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 9 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران غیر معیاری خوراک تلف کی گئی۔