آدمکے گوجرہ روڈ پر لوڈر رکشے سے گر کر لڑکا جاں بحق

آدمکے گوجرہ روڈ پر لوڈر  رکشے سے گر کر لڑکا جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )آدمکے گوجرہ روڈ پر لوڈر رکشے سے گر کر 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

ڈسکہ کے علاقہ آدمکے گوجرہ روڈ پر لوڈر رکشے میں سوار 14 سالہ عبداﷲ اپنے بھا ئی کے ساتھ جا رہا تھا کہ سپیڈ بریکر عبور کرتے جمپ لگنے سے رکشہ سے گر گیا۔ حادثے کے دوران رکشہ کا ٹائر اس کے اوپر سے گزر گیا جس کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو THQ ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں