کمر،گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے درد کو معمولی نہ سمجھیں :پروفیسر ارسلان
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پروفیسر ڈاکٹر کرنل ارسلان جاوید منیر نے کہا ہے کہ کمر،گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے درد کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔۔۔
جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کی بدولت اب ان امراض کی تشخیص اور علاج ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ موثر،محفوظ اور تیز رفتار ہوچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے جے ایم نیورو سرجیکل سنٹر میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل کمر درد،ٹانگوں کا سن ہو جانا،چلنے پھرنے میں دشواری یا ٹانگوں کا لاغر پن جیسی علامات ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کی نشاند ہی کرتی ہیں اور ایسے مریضوں کو ٹوٹکے آزمانے کی بجائے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ۔