منشیات کا نا سور نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہا :عدنان گجر

 منشیات کا نا سور نوجوان نسل کے  مستقبل کو تباہ کر رہا :عدنان گجر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ترک منشیات کئیر سنٹر اور انجمن فلاح نوجواناں کے جنرل سیکرٹری عدنان محمود گجر نے منشیات کے عالمی دن کے موقع پرکہا ہے کہ۔۔۔

 منشیات ایک سماجی ناسور ہے جو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے اس لعنت کے خاتمے کے لیے والدین، اساتذہ، سماجی تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، نوجوانوں کو تعلیم، کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے منشیات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ،ایسے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اورنشہ کے عادی افراد کی بحالی جیسے اقدامات کے ذریعے ارض پاک کو خوشحال اورامن وامان کو گہوار ابناسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں