پاکستان میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی ہونی چاہیے :جمیل چیمہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عالمی یوم انسداد تمباکو، سگرٹ نوشی کے موقع پر صدر شہید نوید یونس کئیر سنٹر علاج گاہ برائے امراض منشیات پٹھانوالی محمد جمیل چیمہ نے کہا کہ سگرٹ تمباکو نوشی بیماریوں کی ماں ہے پاکستان میں اس پر سخت پابندی ہونی چاہیے۔
شیشہ کیفے ،ای سگرٹ، ویپ یہ سب نوجوان نسل کو ہیروئن آئس جیسے خطر ناک منشیات کی طرف دھکیل رہی ہیں،سگرٹ تمباکو نوشی سے پاکستان میں نا صرف لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بلکہ صحت کی بربادی کے ساتھ ساتھ اربوں روپے دھواں میں ضائع ہو رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال 80 لاکھ لوگ سگرٹ تمباکو نوشی کی وجہ وفات پا جاتے ہیں۔