پیپلز پارٹی کی تنظیم نو ،سیکرٹری عبد الرزاق کا دورہ حافظ آ باد
پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تمام کارکنوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا :عبد الرزاق سلیمی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں تنظیم نو کے سلسلے میں پیپلز پارٹی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبد الرزاق سلیمی نے اہم دورہ کیا جس کا مقصد پارٹی/تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا تھا۔دورے کے دوران انہوں نے ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک محمد وزیر اعوان جنرل سیکرٹری خالدہ شاہد ایڈووکیٹ ، ٹکٹ ہولڈر سید وسیم الحسن شاہ ،چودھری امداد مبارک لودھرا ، یاسین سندھو ،جابر ندیم چوہان ، شیخ آصف رضا قادری شفقت حسین،عبد الوحید مغل کارکنوں اور مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی اور تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تنظیم کو فعال اور منظم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے پارٹی کے تمام کارکنوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر تنظیم نو کا عمل جلد مکمل کیا جائے میرٹ، اہلیت اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی باڈیز تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ تنظیم میں نئی توانائی شامل ہو سکے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ پیپلز پارٹی کلچر ونگ پنجاب کے صدر پروفیسر بوعلی منور اور علی زیب بھی موجود تھے ۔